صحت کارڈ سے کون کونسی بڑی بیماریوں کا علاج ہو سکتا ہے وہ بھی بڑے ہپستالوں میں، ڈاکٹر شہباز گل نے سب بتا دیا۔
اسلام آباد ( اعتماد ٹی وی) پورے ملک میں صحت کارڈ کے چرچے ہو رہے ہیں، اگرچہ اس کی ابتداء نواز لیگ کے دُور میں ہی ہوئی تھی لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے اسے تکمیل کے مراحل تک پہنچایا، جس سے عوام کو حقیقی معنوں میں فائدہ ہوا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے صحت کارڈ کی افادیت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ
درجہ ذیل میں بتائی گئی بیماریوں کے علاج کے لئے اچھے ہسپتالوں سے درجہ ذیل خرچہ آتا ہے جو کہ اب عمران خان کے دئے جانے والے صحت کارڈ سے بلکل مفت ہوتا ہے۔
اگر آپ نے دل کا بائی پاس کروانا ہے تو اس کے لئے تقریباً 6 لاکھ خرچہ آتا ہے۔ سٹنٹ پلیسمنٹ کروانی ہے تو اس کے لئے تقریباً 3 لاکھ خرچہ آتا ہے۔ گردے واش کروانے کا 20 ہزار فی ہفتہ خرچہ آتا ہے۔
اسی طرح کڈنی ٹرانسپلانٹ کروانے کا 15 لاکھ روپ تک کا خرچہ کسی بھی اچھے پرائیوٹ ہپستال میں آتا ہے۔
لیکن اب یہ تمام بیماریوں کا علاج آپ صحت کارڈ کے ذریعے بلکل مفت کروا سکتے ہیں۔
یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ سہولت حکومت کی طرف سے خیرات میں نہیں دی جارہی بلکہ حکومت نے آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے انشورنس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
اس لئے اس سہولت کو بروئے کار لاتے ہوئے اگر آپ کو ضرورت پڑے تو اس سے فائدہ اُٹھائے اور دوسروں کو بھی سمجھائے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More