اہم خبریں

شدت پسندوں کو جب کچھ نہ ملا تو کالج کے ریکارڈ سے لڑکیوں کے موبائل نمبر اور گھر کے پتے نکال لیے اور ان کو۔۔۔

نئی دہلی (اعتماد نیوز) بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب کے حق کے لئے بڑھتی عوامی حمایت دیکھ کر ہندوتوا کے انتہا پسنداوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔

حجاب کے خلاف بولنے والوں نے اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کالج کے رکارڈ سے مسلمان طالبات کی تصاویر، موبائل نمبر اور گھروں کے پتے نکال کر سوشل میڈیا پر پھیلا دیے۔

بھارتی شہر چندیگڑھ میں بھی حجاب کے حق میں پرامن مظاہرہ کیا گیا۔ دہلی، حیدرآباد، مدھیہ پردیش کے علاوہ ڈھاکا میں بھی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب کیس پر کرناٹک ہائی کورٹ کے عبوری فیصلے کے خلاف دائر کردہ اپیل پر فوری سماعت سے انکار کردیا ہے۔

Advertisement

حجاب کے تنازع پر امریکی سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے کہا ہے کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ حجاب پر پابندی خواتین اور لڑکیوں کو بدنام اور پسماندہ کرنے کا سبب ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ مذہبی آزادی میں ہر کسی کو مذہبی لباس کے انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔بھارتی ریاست کرناٹک کو مذہبی لباس کی اجازت کا تعین نہیں کرنا چاہیے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago