لاہور: (اعتماد نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ڈی ایم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرے گی تاکہ انہیں بھی اپنے ساتھ شامل کیا جاسکے۔ حکومتی اتحادیوں کی شمولیت سے تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کی جاسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے اپنا ہوم ورک کریں گے، اس لیے ہم اس اقدام کے لیے مقررہ وقت کے بارے میں بات نہیں کر سکتے۔ پی ڈی ایم نے اس مرحلے پر تحریک عدم اعتماد کا اعلان کیا ہے کیونکہ ہمارا ایسا کرنے کا پختہ ارادہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امپائر کہتے ہی اسے ہیں جو نیوٹرل ہو، پہلے کھیل کسی اور کے ہاتھ میں تھا،ا ب ان کے ہاتھ سے نکل چکا، 23 مارچ کو لانگ مارچ کا فيصلہ برقرار ہے۔
سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے واضح کیا کہ انفرادی طور پر کسی سے رابطہ نہیں کریں گے، پی ٹی آئی کے اراکین سے رابطے نہیں کئے جائیں گے، کسی کو لالچ نہیں دیں گے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More