ٹک ٹاک نے ایک اور اہلکار کی نوکری خطرے میں ڈال دی

اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک پر گانوں پر پرفارمنس کی ویڈیو مہنگی پڑ گئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے اہلکار کو معطل کرکے انکوائری بٹھا دی۔

وردی میں ملبوس یاسر آفتاب ٹریفک اہلکار کی گانوں پر پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو وفاقی پولیس کے حکام بھی حرکت میں آ گئے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ٹریفک اسلام آباد نے سرفرازاحمد فلکی نے ویڈیو کا نوٹس لے کر اہلکار کو معطل کرتے ہوئے تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ طلب کر لی۔

ایس پی ٹریفک خالد رشید کے مطابق اہلکار چھٹی پر تھا جس کو واپس طلب کر کے انکوائری کی جا رہی ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جیسا کہ کچھ دنوں پہلے ایک پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ جب اس کی ایک ٹک ٹوک پہ بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اس نے کافی احتجاج بھی کیا لیکن ابھی تک اس کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے

مزید جانیۓ: لیڈی کانسٹیبل کی ٹک ٹاک پر ویڈیو وائرل ہونے پر ملازمت سے فارغ

چلتے چلتے آپ کو ایک بات اور بھی بتاتے جائیں کہ کافی کی شکایات کے مدنظر ٹک ٹاک اپلیکیشن کو بین کرنے کے مطالبات سامنے آئے تھے جس پر ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو نوٹسز جاری کیے ہوئے ہیں جن کے جوابات کا انتظار ہے اس کے بعد اس پر پابندی لگنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago