مہنگائی کا طوفان یا سونامی۔۔۔ صارفین کے لیے ایک اور بجلی کا جھٹکا، عوام پریشانی سے دوچار
اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) 22 فروری 2022؛ نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 10 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ نومبر 2021 تا فروری 2022 کے مختصر عرصے میں بجلی صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹس کا 216 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے۔
پاکستان کی نیشنل پاور اتھارٹی نے چار ماہ کی ایڈجسٹمنٹس کا تقریباً 166 ارب روپے کا بوجھ عوام پر ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، نومبر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 1 روپے 68 پیسے بڑھا ئی گئی اور نومبر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کر کے بجلی مزید 2 روپے 52 فی یونٹ مہنگی کی گئی اور ستمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹس کے حساب سے بجلی صارفین پر 50 ارب کا بوجھ ڈالا۔
اسی طرح دسمبر میں اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے فی یونٹ قیمت 4 روپے 74 پیسے بڑھائی گئی اور اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کا بجلی صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔
جنوری میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 4 روپے 30 پیسے بڑھائی گئی اور عوام پر پھر سے 50 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔
اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اب فروری میں دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 3 روپے 9 پیسے بڑھائی گئی اور بجلی صارفین پر 26 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا ۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف(نومبر تا فروری) میں اضافے کے باعث بجلی صارفین پر 50 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More