اہم خبریں

ملک میں کورونا کے وار جاری، ویکسین کے باوجود حالات مزید بگڑنے لگے۔ حکومت نے اہم اعدادوشمار جاری کر دیئے

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) کورونا کے باعث زندگیاں جانے کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ وائرس سے پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 55 ہزار 304 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اس وبا نے مزید 41 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28866 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 74017 تک جاپہنچے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 428 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 22987 ہوگئی ہے۔ پاکستان کی کل آبادی کا تقریباً 5 فیصد اور کورونا ویکسین کے لیے اہل آبادی کے 10 فیصد لوگوں کو کووڈ 19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک مل چکی ہے، اس کے باوجود پاکستان اب بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں ویکسینیشن کی رفتار بہت سست ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago