اہم خبریں

گاڑیوں کی ٹینک بھروا لیں، پٹرول ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان۔ اس بار پٹرول کتنا مہنگا ہو گا تفصیلات آگئیں۔

مہنگائی (اعتماد ٹی وی ) پاکستان میں عوام پر ایک بار پھر پٹرول گرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے سے مہنگائی کے ستائے غریب عوام پر مزید بوجھ پڑے گا جس سے ضروری اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق 16 فروری سے ملک میں پٹرول 13 اورڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سفارشات پر وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول 13، ڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے کیونکہ یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

اس سے قبل فروری کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے تک بڑھانے کی سمری اوگرا نے وزیراعظم کو بھیجی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا تھا۔۔

Advertisement

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago