اہم خبریں

زلزلے کے جھٹکے۔ پاکستان کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے۔

زلزلہ: (اعتماد ٹی وی) آج صبح کے وقت صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، باجوڑ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) نے تصدیق کی کہ ریکٹر اسکیل پر 4.9 کی شدت کے ساتھ زلزلہ خطے کے مختلف حصوں میں آیا۔

مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 130 کلومیٹر تھی جس کا مرکز افغانستان میں ہندو کش کے علاقے میں تھا۔ زخمیوں یا املاک کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس س قبل 5 فروری کو ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا تھا۔

کے پی کے شہروں میں سوات، مانسہرہ، مردان، لوئر دیر، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد کے علاوہ راولپنڈی، کالاباغ، جلال پور بھٹیاں، سانگلہ ہل اور چنیوٹ میں بھی زلزلہ آیا تھا۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

4 months ago