پاکستان (اعتماد ٹی وی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بہت سی ریفارمز کی ضرورت ہے لیکن اگر آپ ریفارم کرنا نہیں چاہتے تو سب کو خوش کرسکتے ہیں۔ بل پاس کرانے کے لیے اکثریت کی ضرورت ہے، ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتے ہیں تو سینیٹ میں پھنس جاتے ہیں۔ حکومت کی سمت واضح ہے تاہم 18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
تو ہم خوشحالی کو کیسے یقینی بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سابق سفارتکاروں اور تھنک ٹینک کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں۔ سندھ میں اور پنجاب میں گندم الگ الگ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے، ایک ملک میں گندم کی قیمت ایک ہی ہونی چاہیے، چین میں ایک فیصلہ ہو جاتا ہے تو سب جگہ عمل درآمد ہوتا ہے۔
چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، 2019 کے بعد کورونا آگیا اور چین میں سب کچھ بند ہو گیا، چینی قیادت نے ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، دورہ چین کے بعد ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کورونا سے بھی ہم بہت اچھی طرح نکل گئے ہیں، لاک ڈاؤن نہ کرنے پر مجھ پر تنقید کی گئی، اگر میں لاک ڈاؤن کرتا تو نچلا طبقہ پس جاتا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More