اہم خبریں

خانیوال واقعہ۔۔ وزیراعظم عمران خان کا خانیوال واقعہ پر نوٹس، اہم احکامات جاری۔ پولیس حرکت میں۔

خانیوال (اعتماد ٹی وی) خانیوال میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص پر بدترین ظلم کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے پولیس کی ناکامی پر رپورٹ طلب کر لی
۔ وزیر اعظم عمران خان نے خانیوال واقعے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ایسے عناصر سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ اور ہجومی تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب سے میاں چنوں میں لنچنگ کے مجرموں اور اپنی ڈیوٹی میں ناکام پولیس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی پوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی خانیوال کے نواحی علاقے میں ہجوم کے ہاتھوں تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور واقع میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Advertisement
AddThis Website Tools

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

6 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

6 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago