اہم خبریں

نون لیگ نے حکومت کا پتہ صاف کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے اہم پیشرفت

لاہور (اعتماد ٹی وی) تحریک انصاف کی حکومت کو گھر بھیجنے کی خاطر تحریک عدم اعتماد پر دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے مسلم لیگ نون کی کوششیں تیز ہوگئیں۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی چودھری شجاعت اور پرویز الہی سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن نے اپنا وفد فائنل کرلیا۔

مسلم لیگ نون تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے لئے حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی حمایت کے حصول کے لئے ملاقاتیں کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں اپوزیشن لیڈر اور نون لیگ کے صدر شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات آج ہونے جارہی ہے۔

شہباز شریف کے ساتھ خواجہ سعد رفیق بھی چوہدری برادران کی رہائش گاہ جائیں گے جبکہ ان کے ہمراہ عطا اللہ تارڈ اور رانا تنویر بھی ملاقات کرنے والے وفد میں شامل ہوں گے۔ حمزہ شہباز دورہ جنوبی پنجاب کے باعث ملاقات میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب مسلم لیگ ق نے بھی اپنے وفد کو حتمی شکل دیدی ،چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہی کے علاوہ ملاقات میں مونس الہی ،سالک حسین ،حسین الہی اورشافع حسین بھی شریک ہوں گے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago