عمران خان کی بشریٰ بی بی سے علیحدگی کی خبروں کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کے قریبی ساتھیوں کی طرف سے بھی واضح بیانات سامنے آگئے۔

عمران خان (اعتماد ٹی وی) وزیراعظم عمران خان کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے علیحدگی کی خبروں کا ڈراپ سین ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل اور بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے دونوں کی ناراضی یا علیحدگی کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے کہا کہ وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کے لاہور جانے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔ خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں، بلکہ وہ بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے ایسی غلط حرکت کرنے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ خاتون اول کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

Advertisement

اپ کو بتاتے چلیں کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی علیحدگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط خبریں وائرل ہوئیں جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کے قریبی ساتھیوں کو منظرعام پر آکر ان کی تردید کرنی پڑی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago