لاہور (اعتماد ٹی وی) شاہد آفریدی اور پی ایس ایل کی راہیں جدا ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق، آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں اپنے چاہنے والوں کو بتا یا کہ وہ اپنی کمر کی انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کو چھوڑ رہے ہیں۔
ان کی کمر کی تکلیف پندرہ سال پرانی ہے اور وہ اس تکلیف کو برداشت کر رہے ہیں۔ لیکن اس وقت ان کی یہ تکلیف اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ اس کی وجہ سے ان کے گھٹنوں اور پاؤں کی انگلیوں میں درد بڑھتا جا رہا ہے۔
انھوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے فینز کو مخاطب کر کے بتایا کہ وہ پی ایس ایل کو ایک اچھے موڑ پر لے جانا چاہتے تھے، لیکن اپنی انجری کی وجہ سے وہ اس وقت پی ایس ایل کو آدھے میں چھوڑ رہے ہیں۔
انھوں نے اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ہر طرح کے حالات میں ان کا ساتھ دیا اور آگے بھی ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔ شاہد آفریدی نے بتا یا کہ میرے فینز میرے لئے اتنے ہی اہم ہیں جتنا میری فیملی۔
واضح رہے پی ایس ایل لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی نمائندگی شاہد آفریدی کر رہے تھے۔ اس سے پہلے وہ پشاور زلمی ، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے نمائندے کے طور پر کھیل چکے ہیں یہ ان کی مسلسل چوتھی پی ایس ایل ٹیم ہے، جس کو وہ انجری کی وجہ سے درمیان میں چھوڑ رہے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More