آصف علی زرداری کی طبیعت پھر سے ناساز ہسپتال منتقل، آج حکومت کے خلاف ہونے والی اہم ملاقات ملتوی

اپوزیشن (اعتماد ٹی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق میں آج شام جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات تھی تاہم آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر ملاقات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ملاقات کا مقصد حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے سراج الحق کو اعتماد میں لینا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری ناسازی طبیعت کے باعث سراج الحق سے ملاقات کے لیے نہیں جاسکیں گے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
سراج الحق نے ٹیلی فون کر کے آصف علی زرداری کی طبیعت کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ رابطے میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Advertisement

اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کا ٹیلیفونک تبادلہ خیال ہوا تھا جس میں آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور حکومت کے خلاف مختلف سرگرمیوں میں باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago