ڈیرہ اسماعیل خان (اعتماد ٹی وی) تحریک انصاف نے بڑی سیاسی کامیابی حاصل کرلی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کو اس کے گھر میں شکست دے دی۔
یہ خبر ہے پی ٹی آئی کے امیدوار عمر امین گنڈاپور کے بارے میں جو جے یو آئی ف کے امیدوار کو شکست دے کر ڈی آئی خان کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق عمر امین ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل کے میئر بن گئے ہیں۔
غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق عمر امین نے 63 ہزار 753 ووٹ لئے جبکہ جے یو آئی کے کفیل احمد نے 38 ہزار 891 ووٹ لئے۔ اس طرح وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین نے 24 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی سمیٹی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھر سنبھل نہیں رہا اور مولانا حکومت گرانے نکلے ہیں، پہلے جنرل الیکشن اور اب مقامی حکومتوں کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ہاتھوں گھر کے حلقے میں انہیں شکست ہوئی۔ اسد عمر نے اپنے پیغام میں لکھا زبردست علی امین گنڈاپور، چھا گیا چیتا۔
کے پی ضمنی الیکشن میں 66تحصیل اور سٹی کونسلز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کو 23 نشستوں پر کامیابی ملی ہے، پاکستان تحریک انصاف 18 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ آزاد امیدواروں کو 10، عوامی نیشنل پارٹی کو 7، پاکستان مسلم لیگ نون کو 3 ، تحریک اصلاحات پاکستان ، جماعت اسلامی کو2، 2 اور پاکستان پیپلز پارٹی کو صرف 1نشست مل سکی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More