اہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی میں حیا ڈے منانے کا نوٹیفیکیشن، لڑکے ٹوپیاں اور لڑکیاں برعقہ پہن کر آئیں گی۔ اصلی معاملہ سامنے آگیا

لاہور: 14 فروری (ویلنٹائن ڈے) کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کے ڈریس کوڈ کے حوالے سے جعلی نوٹیفکیشن اتوار کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہا تھا۔

اس’نوٹیفکیشن’ میں طلباء کو ہدایت دی گئی کہ وہ 14 فروری (ویلنٹائن ڈے) کو “حیا ڈے” کے طور پر منائیں اور ایک مخصوص ڈریس کوڈ پر عمل کریں۔ اس دن طالب علموں کو ‘سفید نمازی ٹوپیاں’ پہننے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ طالبات کو ‘کالے دستانے اور موزے کے ساتھ سیاہ برقعے’ پہننے کو کہا گیا تھا۔ جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر طلبہ و طالبات نےان ہدایات پر عمل نہ کیا تو انہیں دس ہزار روپے جرمانہ دینا ہو بلکہ انہیں تبلیغی جماعت کے ساتھ زبردستی بھیجا جائے گا۔

نوٹس میں لکھا گیا ہے “جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، 14 فروری قریب آ رہا ہے،”۔ اس لیے اس سال بھی اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل کالج نے طلباء کو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے مقررہ اصول اور پروٹوکول بنائے ہیں جو ہمارے مقدس مذہب میں حرام ہیں اورنوجوانوں کو غلط راستے کی طرف لے جا رہے ہیں۔

Advertisement

‘فوری نوٹس’ کے موضوع کے ساتھ، نوٹیفکیشن دیکھنے میں جعلی لگ رہا تھا لیکن پھر بھی سوشل میڈیا پر اس نے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائی۔ خیال رہے ویلنٹائن ڈے کا تہوار پاکستانی نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

بہت سے لوگ اس موقع کی مناسبت سے اپنے پیاروں کو کارڈز، چاکلیٹ اور تحائف دینے کا رواج اپناتے ہیں۔ تاہم، ہمارا ملک ایک اسلامی ملک اور اسلامی معاشرہ ہے، جہاں کی اپنی روایات اور اقدار ہیں، بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ مغربی تہوار ہے، جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہیں۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago