اہم خبریں

ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی سے قومی خزانے کو بھاری نقصان۔ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (اعتماد ٹی وی) کرپشن اور نااہلیت وہ خرابیاں ہیں جو پاکستان کے سرکاری اداروں میں بری طرح سرائیت کرچکی ہیں۔ کوئی شعبہ زندگی ان خرابیوں سے خالی نہیں۔ تازہ ترین خبر ٹریفک پولیس کی سامنے آئی ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جمع کی گئی سرکاری چالان کی رقم نجی کمپنی کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔

اس حوالے سے حاصل تفصیلات کے مطابق پولیس چالان کی تمام رقم نجی کمپنی اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرتی ہے اور ہرچالان پر کمپنی 20 روپے اضافی وصول کرتی ہے جس کے بعد کمپنی منافع اور سروس چارجز کٹوتی کرکے رقم سرکار کو ادا کرتی ہے۔

ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں یومیہ 10 ہزار سے زائد چالان کیے جاتے ہیں،سال 2021 ء کے دوران کراچی میں 39 لاکھ 33 ہزار 200 چالان کیے گئے۔ اس کے علاوہ نجی کمپنی نے کمیشن کی مد میں 7 کروڑ 86 لاکھ 65 ہزار سے زائد وصول کئے ہیں۔ نجی کمپنی سے ٹریفک جرمانوں کی وصولی کا 10 سالہ معاہدہ 2015 ء میں کیا گیا تھا۔

Advertisement

پولیس کے اعلیٰ افسران نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ کراچی میں جگہ جگہ چالان کرنے کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ ٹریفک پولیس صرف ریونیو کلیکشن کا ادارہ بن کر رہ گیا ہے، دھڑا دھڑ چالان کر کے ریونیو کلیکشن کے دوران پولیس والوں کی ٹریفک کے معاملات سے توجہ ہٹی ہوئی تھی، اس سلسلے میں واضح حکمت عملی تیار کرنی ہےجو رواں ہفتے کے دوران طے کر لی جائے گی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago