جنرل پرویز مشرف کے کیس پر ہائیکورٹ کا بڑا حکم نامہ، نیب کو بھی بلا لیا۔

پرویز مشرف کیس میں اہم پیش رفت! NAB کی کارکردگی پر سوال؟؟؟

 

 

Advertisement

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پرویز مشرف کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقاتی رپورٹ ہائی کورٹ نے طلب کی تھی۔

 

 

Advertisement

اس سلسلے میں چئیر مین نیب کے خلاف توہین عدالت کے کیس کی سماعت آج ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔ سماعت میں نیب کی کارکردگی پر سوال کیا گیا؟

 

 

Advertisement

چئیر مین نیب نے اس سلسلے میں جوابی رپورٹ جمع کروائی اور نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتا یا کہ عدالتی حکم پر 2018 میں ہی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں۔

 

 

Advertisement

پرویز مشرف کی 29 جائیدادوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور بیرون ملک 2 فارن اکاؤنٹس اور پراپرٹیز کے بارے میں ایم ایل ایز کے جواب کا انتظار ہے۔

 

 

Advertisement

اس سلسلے میں نیب نے بیرون ملک یاد دہانی کے خطوط بھی بھجوائے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب نہیں ملا۔

 

 

Advertisement

تحقیقات کے دور ان پرویز مشرف اور ان کے اہلخانہ کے تمام اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement

رپورٹ کے مطابق، پرویز مشرف کو تحقیقات میں شامل کرنے کے لیے سوالنامہ بھی بھجوایا لیکن وکیل کے مطابق پرویز مشرف متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں اس لئے تفتیش میں شامل نہیں ہوسکتے۔

 

 

Advertisement

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ توہین عدالت کی درخواست کو خارج کیا جائے کیونکہ عدالتی حکم کے مطابق کیس پر کام 8 فروری سے شروع ہو چکا ہے۔

 

 

Advertisement

 

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ نیب کی تفتیش اتنے سال تک چلتی رہتی ہیں، لوگوں کا نیب پر اعتماد بحال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ نیب اپنی کارکردگی کو درست کر ے ۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago