اہم خبریں

بلاول بیٹا تیاری کرلو میں آرہا ہوں، شاہ محمودقریشی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بیٹا تیاری کرلو اب میں تمہارے حلقے لاڑکانہ آرہا ہوں، تمہارے تمام سوالوں کا جواب نوڈیرو میں تمہارے گھر میں دوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی میرا بیٹا بلاول ملتان آیا تھا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہندوستان میں حجاب پرجو مسئلہ اٹھایا گیا سب نے اس کی مذمت کی، میں مسکان بچی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسکان پوری دنیا میں فسطائیت کیخلاف مزاحمت کی آواز بن گئی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امپائر ہمیشہ نیوٹرل ہوتا ہے لیکن اشارہ مل گیا ہے، علی امین گنڈاپور کے بھائی نے اشارہ دے دیا۔ بلاول27 کو کراچی سے نکلے گا ہم 26 کو
نکلیں گے، ہوسکتا ہے راستے میں کہیں ملاقات ہو مگر ہم پرامن رہیں گے۔

Advertisement

بلدیاتی انتخابات کیلئے تحریک انصاف میدان میں اترےگی، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب خود لوگوں کو نامزد کریں گے، اب جماعتی بنیاد پر الیکشن ہوگا جو پارٹی کے ساتھ ہے اسے ٹکٹ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تلمبہ واقع افسوسناک ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک ذہنی معذور ہے دیکھنا ہوگا اسکی ذہنی معذوری کتنی ہے، ہمارا قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ قانون حرکت میں آئے گا، میری اس سلسلے میں کمشنر اور آر پی او ملتان سے خصوصی بات ہوئی ہے کارروائی جاری ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago