اہم خبریں

حکومت کے خلاف مریم نواز کی ایک بار پھر سے طنزیہ ٹوئٹ

ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی، جہاں ایک طرف اپوزیشن کے رابطے تیز ہو چکے ہیں وہی دوسری طرف وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوچکے ہیں
۔

وزیراعظم کے میڈیا اجلاس طلب کرنے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پراپنا ایک ٹوئٹ جاری کیا اور اپنے اس ٹوئٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’۔۔اور گھبرا اپوزیشن رہی ہے‘؟

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم کے زیر صدارت پارٹی کا یہ اہم ترین اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا، اس کے ساتھ ساتھ اتحادیوں سے رابطوں پر مشاورت اور اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

Advertisement

اجلاس میں عوامی رابطہ مہم کوآگے بڑھانے کیلئے تجاویز دی جائے گی اور پیپلزپارٹی اور جے یوآئی ف کے لانگ مارچ پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سربراہ این سی او سی اسد عمر،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر تعلیم شفقت محمود، فرخ حبیب، علی زیدی، قاسم سوری، خسرو بختیار شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نے ترجمانوں اور میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اپوزیشن کی سیاسی سرگرمیوں کے جواب میں میڈیا حکمت عملی پر بریفنگ دی جائے گی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago