اہم خبریں

کراچی میں ٹریفک چالان کا فائدہ حکومت کی بجائے کوئی اور لینے لگا، اہم حقائق سامنے آگئے، حکومتی مشینری حرکت میں۔۔۔

کراچی میں نجی کمپنی کو فائدہ دینے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی ہر خلاف ورزی کا الگ الگ چالان عوام سے لیا جاتا ہے۔

نجی کمپنی چالان کی سرکاری رقم سے 20 روپے فی چالان بطور کمیشن وصول کرتی ہے اور اس سلسلے میں موصول دستاویز کے مطابق یہ سلسلہ کئی سال سے جاری ہے اور تکنیکی طور پر ٹریفک پولیس جرمانے جمع کرنے والی نجی کمپنی کے لیے سہولت کار بنی ہوئی ہے، اس صورت حال سے شہری کئی سالوں سے لٹتے آ رہے ہیں۔ اور شہری اس صورت حال سے پریشان ہیں

پولیس ذرائع کے مطابق اگر کسی شہری نے موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ نہیں لگائی ہوئی یا ہیلمٹ نہیں پہنا یا پھراس نے ون وے کی بھی خلاف ورزی کی ہے تو اسے ایک چالان کے بجائے ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے تین الگ الگ چالان دیے جاتے ہیں جس کا مقصد واضح طور پر چالان کی رقم وصول کرنے والی نجی کمپنی کو فائدہ پہنچانا ہے۔

Advertisement

پولیس ذرائع کے مطابق اگر ٹریفک قوانین کی تین خلاف ورزیاں ایک ہی چالان میں عائد کر دی جائیں تو نجی کمپنی کو شہری سے صرف بیس روپے ملیں گے،اورتین الگ الگ چالان کرنے کی صورت میں کمپنی کو ایک شہری سے بیس روپے کے بجائے ساٹھ روپے کا فائدہ ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں روزانہ دس ہزار سے زائد چالان کیے جاتے ہیں اور ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 میں کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے بتیس لاکھ پچاس ہزار سے زائد چالان کیے گئےجن پر نجی کمپنی نے چوہتر کروڑ چالیس لاکھ پندرہ ہزار سے زائد جرمانہ وصول کیا جب کہ کمپنی نے جرمانے پر چھ کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کا کمیشن الگ حاصل کیا۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago