اہم خبریں

کراچی والوں کے لیے خوشخبری، حکومت نے اہم اعلان کر دیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ فعال ہوگئے۔ واضح رہے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے یکم دسمبر سے ڈھائی ماہ کیلئے سندھ میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

گیس کی طویل بندش کیخلاف آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے 21 دسمبر کو کراچی میں دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ممبر سمیر نجمل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ 9 گھنٹے کیلئے گیس فراہم کی جاتی ہے، اس کے برعکس صوبہ سندھ جہاں تقریبا 64 فیصد گیس پیدا ہوتی ہے، وہاں گیس اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی کئی روز سے معطل ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن حکام کا موقف ہے کہ اسٹیشنز کو کچھ دیر کیلئے گیس رکشوں، وین اور ایمبولنسز کو فراہم کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ افراد جن کی گاڑیوں میں پیٹرول ٹینک نہیں ہے، اُن کا کاروبار چل سکے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو آئے روز سی این جی کی بندش سے تنگ آ کر سی این جی کٹ ہی گاڑی سے نکلوادی تھی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago