اہم خبریں

سینئر اینکر پرسن اقرار الحسن پر تشدد۔ اصل حقائق سامنے آگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی ایکشن لے لیا

اے آروائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن اقرارالحسن کو رات 10 بجکر 57 منٹ پرعباسی اسپتال ایمرجنسی لایا گیا، ڈاکٹرز کی ٹیم کی جانب سے مکمل معائنہ کرنے کے بعد ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اقرار الحسن کے منہ پر مسلسل تھپڑ مارے گئے اور ان کو دیوار پر بھی مارا گیا ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق اقرارالحسن کو جسمانی چوٹیں بھی آئی ہیں اوران کے سر پر شدید چوٹ آئی،ان کے سر پر چوٹ بٹ لگنے کی وجہ سے آئی ہے۔ اسر اب ان کے زخموں پر ٹانکے لگائے گئے ہیں۔

یاد رہے آئی بی کے ایک افسر کے خلاف اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم نے اسٹنگ آپریشن کیا تھا، اقرار الحسن اپنی ٹیم کے ہمراہ ثبوت کے ساتھ شکایت کیلیے آئی بی آفس پہنچے تو آئی بی افسران نے پوری ٹیم کو ہی یرغمال بنالیا۔

Advertisement

آئی بی افسران نے ٹیم سرعام کو برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا، جس پروزیراعظم ہاؤس نے معاملے کا فوری نوٹس لیتےہوئےآئی بی ڈائریکٹر سید رضوان شاہ سمیت پانچ افسران کو معطل کردیا۔ اب میڈیکولیگل رپورٹ آنے کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago