ٹک ٹاک پر پاکستانیوں کی ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے لگیں، ٹک ٹاک نے اہم تفصیلات جاری کر دیں۔۔

اینٹرٹینمنٹ (اعتماد ٹی وی) ٹک ٹاک پر ویڈیوز کے حوالے سے سخت چیک رکھا جارہا ہے۔ کمپنی کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر ہر ماہ لاکھوں ویڈیوز ڈیلیٹ کی جارہی ہیں۔

 

 

Advertisement

’ٹک ٹاک‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے 73.9 فیصد مواد ہراسانگی کو فروغ دینے اور 72.4 فیصد مواد نفرت کو بڑھاوا دینے جیسی وجوہات کی بنا پر ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

 

 

Advertisement

اگر بات کی جائے گزشتہ برس جولائی سے ستمبر تک کی تو اس عرصے کے دوران ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں پر 60 لاکھ سے زائد پاکستانی ویڈیوز اپنے پلیٹ فارم سے ختم کی ہیں۔

 

 

Advertisement

’ٹک ٹاک‘کی تازہ ترین ’کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ‘ کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ جن ممالک کی ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئی ہیں ان میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

 

 

Advertisement

جولائی سے ستمبر 2021 کے دوران ’ٹک ٹاک‘ کی طرف سے دنیا بھر میں 9 کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔ ڈیلیٹ کی گئی 95 فیصد ویڈیوز ایسی ہیں جنہیں پلیٹ فارم پر اپلوڈ کیے جانے کے بعد بغیر کسی صارف کی شکایت کے حذف کیا گیا، 88 فیصد ویڈیوز کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ڈیلیٹ کیا گیا جبکہ 93 فیصد ویڈیوز کو اپلوڈ ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر حذف کیا گیا۔

 

 

Advertisement

اس کے علاوہ ’ٹک ٹاک‘ کا کہنا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس سال کمپنی واشنگٹن، ڈبلن اور سنگاپور میں اپنے مانٹرنگ اور تحقیقاتی سینٹرز قائم کرے گی۔

 

 

Advertisement

واضح رہے پاکستان کی مرکزی حکومت متعدد بار ٹک ٹاک کو مبینہ طور پر ’نازیبا اور غیر اخلاقی‘ مواد کو اپنے پلیٹ فارم پر جگہ دینے کی وجہ سے بلاک کر چکا ہے۔ ٹک ٹاک پر لگنے والی پابندی کو آخری بار اکتوبر 2021 میں ہٹایا گیا تھا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago