اہم خبریں

“ان کا بیٹا گھر عیادت کے لئے آئے مہمانوں کو تماشے کا نام دے رہا ہے تو چودھر ی صاحب کو۔۔” قمر زمان کائرہ نے مونس الٰہی پر تنقید کر کے نیا معاملہ کھڑا کر دیا

مونس الہٰی کا وزیر اعظم کے حق میں بیان ! پیپلز پارٹی ناراض

 

کراچی (اعتماد ٹی وی) شہباز شریف کی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات آج کل سرخیوں میں ہے گزشتہ روز وزیر اعظم نے بھی بیان دیا کہ حکومت مخالف ارکان گھبرائے ہوئے ہیں 20 سال پرانی فوتگیوں کی دعا کروارہے ہیں اور بیماروں کی عیادت کو جا رہے ہیں ۔

Advertisement

 

 

وزیر اعظم نے مونس الٰہی کے کام کی تعریف کی اور جواب میں مونس الٰہی نے حکومت کو اعتماد دلا یا کہ وہ پاکستان کی خدمت میں کسی قسم کی کوتا ہی نہیں کریں گے ، یہ میل ملاقاتیں سیاسی لوگوں کے لئے عام بات ہیں۔

Advertisement

 

مونس الٰہی کے بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ن لیگی رہنما احسن اقبال نے بیان دیا کہ ہمیں حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں۔ اپوزیشن خود اس کام کے لئے کافی ہے۔

 

Advertisement

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے مطابق اپوزیشن کا حق ہے وہ سیاسی طریقے سے حکومت کی مخالفت کرے اگر ہم سیاست نہیں کریں تو کیا ان کے خلاف سازشیں کریں۔

 

قمر زمان کائرہ نے چودھری پرویز الٰہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا گھر عیادت کے لئے آئے مہمانوں کو تماشے کا نام دے رہا ہے تو چودھر ی صاحب کو سوچنا چاہیے اوراپنے گھر میں ایسے تماشوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے ۔ان کو اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم اٹھانا چاہیے۔

Advertisement

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago