اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں فیصل واوڈا نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ الیکشن کمیشن کو بارہا کہا کہ نااہلی کی درخواست سننا اس کا اختیار نہیں۔
رہنما تحریکِ انصاف فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے آج ہی رجوع کیا تھا۔ فیصل ووڈا نے ایڈووکیٹ وسیم سجاد کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔ اپیل میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کو بار بار یہ بھی بتایا تھا کہ کمیشن کورٹ آف لاء نہیں ہے اور الیکشن کمیشن میں جان بوجھ کرکوئی جھوٹا حلفی بیان نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ بھی نہیں دیا۔ اپیل میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے دوہری شہریت کیس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں فیصل واوڈا کو بطور رکن اسمبلی تمام مراعات دو ماہ میں واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More