اہم خبریں

احتساب عدالتوں کے اصل حقائق سامنے آگئے۔ وفاقی حکومت کی بنائی گئی احتساب عدالتوں کا حال کیا ہوا پڑا ہے۔ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے آگئی

وفاقی حکومت نے گزشتہ سال کراچی میں 6 احتساب عدالتیں قائم کیں جن میں سے اب تک صرف ایک عدالت میں جج تعینات کیا گیا ہے جب کہ باقی 5 عدالتوں کے عملے کو 6 ماہ سے تنخواہیں دی جاری ہیں۔

 

 

Advertisement

وکلا کا کہنا ہے کہ کیسز انجام تک پہنچانے کے لیے ججز کی تعیناتی ضروری ہے، ریفرنس نمٹانے میں تاخیر سے ملزمان کو سالوں جیل کاٹنی پڑتی ہے، کئی ریفرنسز میں ملزمان برسوں تک جیل میں رہے لیکن عدالت نے انہیں بری کردیا، بغیر جرم کے لوگوں کا جیلوں میں سڑنا نا انصافی کی انتہا ہے۔

 

 

Advertisement

نیب آرڈیننس کے مطابق 3 ماہ میں عدالت کو ریفرنس کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں سالوں تک سماعت ہوتی رہتی ہے۔ عدالتی عملے کے مطابق احتساب عدالت نمبر تین نے 42 ریفرنسز اور 10 سے زائد ضمانتوں پر فیصلہ کرنا ہے۔

 

 

Advertisement

احتساب عدالت نمبر تین کی جج شہر بانو 15 جنوری کو ریٹائر ہوچکی ہیں اور اس عدالت میں چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال، اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت اہم شخصیات کے ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ جس میں تاخیر حکومت کی کارکردگی پر بہت بڑا سوال ہے

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago