اہم خبریں

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی 22 سال بعد چوہدری برادران سے ملاقات، اہم عہدے کی پیشکش کر دی

لاہور (اعتماد ٹی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کو عمران خان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کے ساتھ عدم اعتماد کے معاملے کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک اہم عہدے کی پیشکش کی ہے

میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے اپنے باہمی سیاسی دوستوں کے ذریعے مسلم لیگ (ق) کے رہنما کو یہ پیشکش پہنچائی۔ شہباز شریف نے مجوزہ عدم اعتماد تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) سے تعاون طلب کیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے پیشکش کی کہ دونوں جماعتیں مستقبل میں مل کر کام کر سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے ابھی تک ن لیگ کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔ یہ پیشرفت مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور آبی وسائل کے وزیر مونس الٰہی کی جانب سے موجودہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے وعدے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

Advertisement

2 روز قبل مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کی 22سال بعد چوہدری برادران سے سیاسی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات کا اہم ایجنڈہ مرکز اور پنجاب میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لیے ق لیگ کی حمایت طلب کرنا تھا۔

یاد رہے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرادری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو عدم اعتماد کے معاملے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago