اہم خبریں

حکومت کا نوازشریف کو واپس لانے کے لیے ایک اور بڑا قدم۔ شہباز شریف کے گرد بھی گھیرا تنگ۔

اسلام آباد : نوازشریف کی واپسی کی ضمانت دینے والے شہباز شریف کیخلاف عدالتی کارروائی سے پہلے وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالجین ڈاکٹر لارنس اور ڈاکٹر شال کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

 

Advertisement

وفاقی حکومت ڈاکٹر شال اور ڈاکٹر لارنس کو آج خط لکھے گی جن میں ان کی میڈیکل رپورٹس منگوائی جائیں گی۔ نواز شريف کی میڈیکل رپورٹس طلب کرنے کیساتھ صحت سے متعلق تمام معلومات لی جائیں گی، اگر بیماریاں ایسی نہ نکلیں جو سفر میں رکاوٹ ہوں تو شہباز شریف کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

 

 

Advertisement

اس سے قبل اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے شہباز شریف کو خط لکھ کر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس طلب کی گئی تھیں۔ اس کےبعد شہباز شریف نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو جوابی خط بھی لکھا تھا، جس میں خط کو خلاف قانون، بلاجواز اور کردار کشی قرار دیا تھا۔

 

 

Advertisement

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آئیں تھیں ، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل ٹھیک نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھا سکتی ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کے 9 رکنی بورڈ نے سابق وزیر اعظم کی صحت سے متعلق ڈاکٹر فیاض شاول کی رپورٹ کو نامکمل قرار دیا تھا۔

 

 

Advertisement

بورڈ کا کہنا تھا کہ دی گئی طبی رپورٹ محض ایک ڈاکٹر کی رائے ہے، جس کے ساتھ لیب رپورٹ منسلک نہیں کی گئی، بورڈ کو مریض کی طبی صورت حال سے متعلق مستند لیب یا ادارے کی رپورٹ نہیں ملی۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago