اہم خبریں

پاکستان پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف اہم اعلان۔۔

کراچی (اعتماد ٹی وی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے منگل کو پارٹی کے لانگ مارچ کا شیڈول جاری کر دی جو 27 فروری کو ہونے والا ہے۔

 

 

Advertisement

لانگ مارچ 27 فروری کو کراچی میں مزار قائد سے صبح 10 بجے شروع ہوگا اور ملک کے 34 بڑے شہروں سے ہوتا ہوا دس روز میں وفاقی دارالحکومت پہنچے گا۔

 

 

Advertisement

احتجاجی ریلی پہلے ٹھٹھہ اور سجاول سے ہوتی ہوئی سندھ کے ضلع بدین پہنچے گی۔ پیر (28 فروری) کو لانگ مارچ حیدرآباد، ہالہ، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو ٹاؤن پر اختتام پذیر ہوگا۔ لانگ مارچ کے شرکاء یکم مارچ کو سکھر میں قیام کریں گے اور ان کی میزبانی پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کریں گے۔

 

 

Advertisement

لانگ مارچ 2 مارچ کی رات رحیم یار خان میں قیام کرے گا اور 3 مارچ کو ملتان پہنچے گا۔ ملتان میں مارچ کی میزبانی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ لانگ مارچ کا جلوس شیڈول کے مطابق 04 مارچ کو چیچہ وطنی پہنچے گا۔ چیچہ وطنی میں رات کے قیام کے بعد مارچ لاہور روانہ ہو گا اور 6 مارچ کو وہیں قیام کرے گا۔

 

 

Advertisement

پارٹی لاہور میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی اور احتجاجی مارچ وزیر آباد کے لیے روانہ ہو گا اور 07 مارچ کو وہیں قیام کرے گا۔ کارواں پیر (8 مارچ) کو راولپنڈی سے دوبارہ اپنا سفر شروع کرے گا اور اسی دن اپنی آخری منزل اسلام آباد پہنچے گا۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago