اپوزیشن اتحاد مارچ۔۔۔ حکومت کے لئے خطرہ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو چئیر مین پیپلز پارٹی نے 27 فروری کو حکومت کے خلاف عوامی مارچ کی منظوری دے دی ہے یہ مارچ 27 فروری 2022 کو کراچی سے شروع ہو گا۔
پی پی پی کا یہ مارچ 27 فروری کراچی سے 10 بجے شروع ہو گا اور اس مارچ کی منزل اسلام آباد ہے۔
عوامی مارچ کی پہلی منزل سجاول اور ٹھٹہ سے ہوتے ہوئے بدین تک جانا ہے۔ 28 فروری بروز سوموار کو عوامی مارچ کی منزل نواب شاہ ، ہالہ اور حید ر آباد کے قریب “مورو ” ہوگی۔
اسی ترتیب کو برقرار رکھتے ہوئے 1 مارچ کو سکھر میں قیام کیا جائے گا۔ لانگ مارچ کا باقاعدہ آغاز 2 مارچ 2022 سے کیا جائے گا جہا ں سے یہ عوامی مارچ سکھر سے ہوتے ہوئے گھوٹکی، رحیم یا ر خان میں قیام کرے گا 3 مارچ کو عوامی اجتماع کا قیام براستہ بہاول پور ،لودھراں سے ملتا ن پر ہو گا ۔
4 مارچ بروز جمعہ یہ ساہیوال پہنچے گا ، 5 مارچ کو براستہ ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے عوامی مارچ لاہور پہنچے گا۔
6 مارچ کو لاہور ناصر باغ میں مارچ کی قیادت پی پی پی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کریں گے جہاں سے یہ مارچ براستہ شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچے گا جہاں چئیر مین عوام سے خطاب کریں گے اور پھر یہ مارچ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا ۔
7 مارچ کو اس قافلے کی منزل رالپنڈی لیاقت آباد ہوگی ۔ جہاں سے یہ مارچ اپنے چئیر مین کی قیادت میں روالپنڈی سے ہوتے ہوئے 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔
بلاول بھٹو نے مار چ کے روٹ پلان پر دستخط کر دئیے ہیں اور مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More