اہم خبریں

اللہ اللہ کر کے، کچرے کے ٹرک سے کچرا نکالتے ہوئے کچرے کے نیچے دب جانے والے بچے کو معجزاتی طور پر نکال لیا گیا، بے شک کوئی بھی مقررہ وقت سے پہلے نہیں جا سکتا اس دنیا سے۔

دس سالہ بچے کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

 

 

Advertisement

آن لائن (اعتماد ٹی وی) سوڈان میں بچوں کے مزدوری کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس مزدوری کے دوران بچوں کی جا ن پر بن آتی ہے جیسے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ایک واقعہ رونما ہوا۔

 

 

Advertisement

خرطوم میں دس سالہ بچہ (ماجد) سٹیٹ کلینگ کارپوریشن میں کام کرتا تھا۔ روزمرہ کے کام دوران جب کچرے کو ٹرک کے اندر پھینکا جا رہا تھا تو ماجد کچرے کے ساتھ خود بھی اس میں پھنس گیا ۔

 

 

Advertisement

ٹرک کے جس حصے میں بچہ پھسا وہ ٹرک کا ہائیڈرالک ہیچ ہے جس کی مدد سے کچرے کو کچلا جاتا ہے۔

 

 

Advertisement

وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ کسی مزدور کو ٹرک کے ہائیڈرالک ہیچ میں بچے کی ہتھیلی نظر آرہی تھی تو اس نے کارپوریشن سٹاف کو اطلاع دی ۔

 

 

Advertisement

وہاں امدادی ٹیموں کو بلایا گیا تاکہ بچے کی جان بچائی جا سکے۔ اس سارے سلسلے کی ویڈیوز ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر دکھائی جارہی تھیں۔

 

 

Advertisement

امدادای ٹیم کے لوگوں نے ایک ویلڈ ر کے مد د سے اور کھدائی والی مشین کی مدد سے ٹرک کے ہیچ کو کھولنے کی کوشش کی ۔

 

 

Advertisement

وہاں پر موجود مختلف لوگ بچے کو نکالنے کے لئے مشورے دے رہے تھے۔ بالآخر 8 گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد ٹرک سے بچے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ اور متعلقہ علاقہ کی پولیس کو بھی بلایا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کی اور بچے کو ہسپتال علاج کے لئے لے جایا گیا ۔

 

 

Advertisement

بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملک کی خراب اقتصادی صورتحال کے تحت سوڈان میں چائلڈ لیبر کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 

 

Advertisement

خرطوم اور دیگر بہت سے شہروں میں بہت سے بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ اقوام متحد ہ میں یونیسیف ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں 30 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں اور مزدوری کر رہے ہیں۔

 

 

Advertisement

بچے اینٹوں کے بھٹے ، صفائی کے محکموں اور کچرہ جمع کرنے والے محکموں میں مزدوری کر رہے ہیں بلکہ بعض جگہوں پر بچوں کو بطور سپاہی بھی بھرتی کیا جارہا ہے۔

 

 

Advertisement

کارپوریشن یا ایسے اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ ہونے والے حادثوں پر ادارہ ان کی کوئی امداد نہیں کرتا ۔ جس کی وجہ سے لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

2 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

2 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

2 months ago