محسن بیگ کے گھر چھاپہ کے معاملے میں عدالت نے ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے صبح ساڑھے 9 بجے چھاپہ مارا، سوا 2 بجے تک ایس ایچ او نے ریکارڈ اور زیر حراست محسن بیگ پیش نہیں کیا، بغیر کسی سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیا۔
اس فیصلے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کے لیے مقدمہ درج کیا، اس ریکارڈ سے ایس ایچ او کا غیر قانونی اختیار ظاہر ہوتا ہے۔ اس لیے محسن بیگ کا بیان پولیس ریکارڈ کرے اور قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
اس کے ساتھ آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ سینئر صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی پولیس نے پکڑ لیا ہے اور تھانہ مارگل منتقل کردیا گیا ہے
ذرائع کا بتانا ہے کہ حمزہ بیگ کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا، ایف آئی اے کے اہلکاروں پر حملہ کرنے اور ان پر تشدد کرنے کے زمرے میں حمزہ بیگ کو پکڑا گیا۔ ایف آئی احکام کے مطابق چھاپے میں حمزہ بیگ نے والد کے ساتھ مل کر اہلکاروں پر فائرنگ کی اور تشدد کیا تھا۔
خیال رہے کہ نجی پروگرام میں وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر محسن بیگ کو پکڑ کر ایف آئی اے میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل عدالت نے محسن بیگ کے گھر پر فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More