اہم خبریں

حکومتی پارٹی کی دو بڑی ویکٹ گر گئیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نائب صدر کےعہدے سے مستعفی ہو گئے۔ جبکہ علی جونیجو بھی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے والے ارکان کو علی زیدی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔

 

 

Advertisement

آج پی ٹی آئی کی صوبائی کابینہ، ضلعی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اللہ بخش انڑ، ایم این اے شکور شاد، طاہر شاہ اور حلیم عادل شیخ کو پی ٹی آئی سندھ کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جب کہ کابینہ میں ایم این اے لال مالہی، علی جونیجو، آغا ارسلان، ایم پی اے راجہ اظہر، گل محمد رند اور ایم پی اے سدرہ عمران نائب صدور ہوں گے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی اے ارسلان تاج کو پی ٹی آئی سندھ کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا، علی پلہ تحریک انصاف سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جب کہ راجہ خان جکھرانی، ذوالفقار شاہ اور لاجپت بھیل صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شوذب کپاڈیہ صوبائی فنانس سیکرٹری اور ارسلان مرزا کو ایڈیشنل فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

Advertisement

 

 

اس کے علاوہ ڈاکٹر غلام عباس سکھر ڈویژن کے صدر اور شاکر شاہ جنرل سیکرٹری ہوں گے جب کہ لاڑکانہ ڈویژن میں غالب خان ڈومکی صدر اور آغا شمس جنرل سیکرٹری، سید ممتاز شاہ میرپور خاص ڈویژن صدر، اکبر پلہی جنرل سیکرٹری، حیدر آباد ڈویژن کیلئے خاوند بخش صدر، ونگ کمانڈر (ر) محمد حاکم جنرل، عنایت رند پی ٹی آئی نوابشاہ کے صدر اور امان قاضی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

6 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

6 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago