وفاقی وزیر برائے بحری امور اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے تحریک انصاف ہی سندھ کے عوام کی آخری امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ میں صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کیا گیا ہے، مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی کابینہ اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے ڈویژنل عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما اللہ بخش انڑ، ایم این اے شکور شاد، طاہر شاہ اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے سینیئر نائب صدور مقرر کیے گئے۔
کابینہ میں ایم این اے لال مالہی، علی جونیجو، آغا ارسلان، ایم پی اے راجہ اظہر، گل محمد رند اور ایم پی اے سدرہ عمران صوبائی نائب صدور ہونگے جبکہ ایم پی اے ارسلان تاج کو پی ٹی آئی سندھ کا سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ علی پلہ ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور راجہ خان جکھرانی، ذولفقار شاہ، لاجپت بھیل صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹریز مقرر کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام نئے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ علی زیدی نے کہا کہ امید ہے تمام عہدیداران پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن سندھ کے ہر گلی کوچے میں پہنچانا ہے، سندھ میں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More