اہم خبریں

مریم نواز کہتی ہیں کہ میرے پا ٹیپس موجود ہیں۔۔ نواز شریف کی رپورٹس سن کر لگتا تھا کہ شاید وہ آج گئے کال گئے لیکن، عمران خان نے منڈی بہاوالدین کے جلسے میں ساری باتیں کھول دیں

کپتان شریف خاندان کے ہر پلان کیلئے تیار ہے
منڈی بہا الدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے کبھی ایک بیماری تو کبھی دوسری بیماری میں مبتلا ہونے کی باتیں سامنے آئیں، نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ شاید نواز شریف آج گئے یا کل، لیکن ایسا نہ ہوا۔

 

 

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنا ہماری بڑی غلطی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نےمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چھوٹے میاں کا دل بہت کمزور ہے، شہباز شریف کو پتہ ہے کہ ان کا کیس چلا تو انہوں نے نہیں بچنا، اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو وہ کیوں عدالت سے بھاگ رہے ہیں، آج عدالتیں آزاد ہیں۔

 

 

Advertisement

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مریم صاحبہ کہتی ہیں کہ میرے پاس ٹیپیں ہیں، کبھی آپ نے سنا ہے کہ سیاستدان ٹیپ کے ذریعے کسی کو بلیک میل کریں۔

 

 

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ جس طرح پرویز مشرف نے انہیں این آر او دیا تھا میں بھی دے دوں لیکن جب تک زندہ ہوں کبھی انہیں این آر او نہیں ملے گا، قوم کا پیسہ واپس کرنے تک ان ڈاکوؤں کے پیچھے جاؤں گا۔آپ کو ناصرف شکست ہو گی بلکہ آپ سب جیل بھی جائیں گے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

6 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

6 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago