اہم خبریں

اقرار الحسن کے مطابق  اُن کو قید سے رہا کروانے والے وزیر اعظم ہی ہیں، مشہور مذہبی سکالر بھی اقرارالحسن کی عیادت کے لئے پہنچ گئے

مشہور مذہبی سکالر نے کی اقرار الحسن کی عیادت ۔

 

 

Advertisement

لاہور (اعتماد ٹی وی) مشہور صحافی اقرار الحسن  گزشتہ کچھ روز سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اقرار الحسن  اور ان کی ٹیم کو  ایک پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران حکومتی ادارے سے متعلقہ اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

 

 

Advertisement

اقرار الحسن نے اپنے  فینز کو ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی صحت کے متعلق بتا یا کہ اُن کے کان میں درد تھا چیک کروانے پرپتہ چلا  کہ کان کا پردہ پھٹ گیا ہےاور سر میں  بھی ٹانکے لگے ہیں۔  شوبز انڈسٹری  نے بھی اس واقع کی پُرزور مذمت کی۔

 

 

Advertisement

مولا نا طارق جمیل جو کہ ایک عالم دین ہیں انھوں نے اقرار الحسن کی عیادت بذریعہ ویڈیو کال کی ۔ اقرار الحسن نے  مولانا صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب ان کے گھر والوں ، دوستوں اور چاہنے والوں کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اللہ نے اُن کی مشکل آسان کردی ۔

 

 

Advertisement

اقرار الحسن نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ نے اُن کے ذریعے برُا کرنے والوں کو بے نقاب کیا اور تمام سچائی دنیا کے سامنے آئی۔

 

 

Advertisement

اقرار الحسن کے مطابق  اُن کو قید سے رہا کروانے والے وزیر اعظم ہی ہیں ۔ سلمان اقبال مشہور چینل کے مالک ہیں انھوں وزیر اعظم سے رابطہ کر کے تمام احوال بیان کئے  اور ان سے مدد کی درخواست کی ۔

 

 

Advertisement

متعلقہ ادارہ وزیر ا عظم کے ماتحت ہے  اور ان اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہو ئے اُ ن کو معطل کردیا ہے۔ مولانا  طارق جمیل نے اقرار الحسن کی صحت یابی کی دعا کی اور  اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو کہتے ہوئے کال منقطع کی۔

 

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago