قحط سالی کی وجہ برآمد ہوئی بھوتوں کی وادی۔۔۔ ملک بھر میں خوف کی لہر
آن لائ (اعتماد ٹی وی) اسپین کی بڑھتی ہوئی قحط سالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ اس وجہ سے میڈرڈ (اسپین) کی حکومت نے ملک بھر تقریباً 6 ڈیم بند کر دئیے ہیں ان ڈیموں سے بجلی پیدا نہیں کی جائے گی اور نا ہی اس پانی کو آبپاشی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
ان 6 ڈیمو ں میں سے ایک ڈیم، جس کو آلٹولنڈو سونامی کہا جاتا ہے، خشک سالی کی وجہ سے یہ ڈیم بالکل سوکھ چکا ہے ۔ اسپین اور پرتگال کی سرحد پر واقع اس ڈیم کی کھدائی سے ماہرین کو ایک وادی ملی۔
ہڑپہ اور موہنجوڈاروکے کھنڈرات کی طرح یہ وادی بھی زمین میں دھنسی ہوئی تھی۔ مزید کھدائی کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ ایک پورا گاؤں تھا جو ڈیم کی تہہ میں موجود تھا۔ اس وادی کو لوگوں نے” وادی بھوت یا بھوتوں کا گاؤں ” کا نا م دیا۔
اس وادی کے کھنڈرات دیکھ کر دل پر خوف طاری ہو جاتا ہے۔ 1992 میں اس گاؤں کی جگہ ڈیم بنایا گیا تھا جو کہ ملکی قحط سالی کی وجہ سے بند کرنا پڑا تو ڈیم کے خشک ہونے پر وہ گاؤں نظر آ گیا۔
سیاحوں کے مطابق اس گاؤں کو دیکھ کر دل نا صرف اداس ہوتا ہے بلکہ دل پر خوف بھی طاری ہوتا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہم کوئی فلم دیکھ رہے ہوں ، دل بے چین ہو جاتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں اور خشک سالی کی وجہ سے ایک ڈیم کا یہ حال ہے تو ملک کا کیا ہوگا۔
گاؤں کی کیچڑ زدہ زمین پر چلتے ہوئے گھروں کی ٹوٹی ہوئی چھتوں اور لکڑ یوں اینٹوں کا ڈھیر نظر آتا ہے ۔ پینے کے چشمہ کا زنگ آلود پائپ ، چھتوں کے بیم دل کی عجیب سی حالت کرتے ہیں ۔
گاؤں کے کیفے کے کھنڈر میں رکھی ہوئی بئیر کی خا لی بوتلوں کریٹ بھی ویسے ہی موجود ہیں ۔ ایک نیم خراب شدہ کا ر جو کے ایک پتھر کی دیوار کے ساتھ لگی ہوئی ہے وہ بھی ویسے ہی موجود ہے۔
ڈرون کے ذریعے اس گاؤں کی مختلف تصویریں حاصل کی گئیں جہاں ٹوٹی پھوٹی اور خستہ حال عمارتوں کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس خبر کو زیادہ سے زیادہ پھیلائے تاکہ لوگ اللہ کی نشانیاں سمجھ سکے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More