ںارووال (اعتماد ٹی وی) کرتاپور راہداری نے بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھوں کو ایسی خوشی دی ہے جس کی مثال دنیا میں ملنا مشکل ہے۔ کرتارپور راہداری سے سکھوں کو نہ صرف اپنے گرو کی سمادھی پر آنے کا موقع ملتا ہے بلکہ یہ راہداری بچھڑے ہوئے خاندانوں کو ملانے کا بھی ذریعہ بن رہی ہے۔
کرتارپور راہداری نے پاکستان اور بھارت کے ایک خاندان کے بچھڑے ہوئے افراد کو 74 سال بعد پھر سے ملا دیا۔
پاکستان کے شہر ننکانہ صاحب کے رہائشی شاہد رفیق نے اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات کی، جو کہ بھارت کے ضلع امرتسر کے رہائشی تھے اور 74 سال قبل قیام پاکستان کے وقت ایک دوسرے سے جدا ہو گئے تھے۔
شاہد رفیق نے اپنی کزن اور پھوپھی کے ساتھ دوبارہ ملاقات کی اور بتایا کہ دو سال پہلے وہ اپنی کزن اور پھوپھی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے بعد رابطے بڑھے اور اب کرتارپور راہداری پر دونوں خاندانوں کے افراد کی ملاقات ہوگئی۔
اس سے قبل کرتار پور راہداری 74 سال کے عرصے کے بعد ہندوستان اور پاکستان میں رہنے والے دو بھائیوں کے لیے دوبارہ ملاپ کا ذریعہ بن گئی تھی، جب دونوں تقسیم کے وقت الگ ہوگئے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور کوریڈور کا افتتاح کیا تھا۔ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سرحدی راہداری ہے جو پاکستان میں سکھوں کی عبادت گاہوں ڈیرہ بابا نانک صاحب اور گوردوارہ دربار صاحب کو جوڑتی ہے۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More