اہم خبریں

پاکستان ریلوے کی ٹرینوں پر سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے بری خبر آگئی۔۔

لاہور (اعتماد ٹی) حکومت پٹرول، ڈیزل سمیت تمام ایندھن مہنگا کرتی چلی جارہی ہے اور ساتھ میں دعویٰ کرتی ہے کہ عام آدمی متاثر نہیں ہوگا تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ تمام ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور اب پاکستان ریلوے بھی کرائے بڑھانے کا سوچ رہی ہے۔

 

 

Advertisement

مہنگی پٹرولیم مصنوعات کی وجہ سے اپنے اخراجات کو قابو کرنے کے لئے پاکستان ریلوے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرائے 15 فیصد تک بڑھانے جارہی ہے۔ 15 فروری کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا جس کا اطلاق 16 فروری سے ہوچکا ہے۔

 

 

Advertisement

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی روشنی میں ریل کے کرایوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ ممکن ہے تاہم حتمی فیصلہ وزارت ریلوے کرے گی۔ آخری بار ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں یکم نومبر کو اضافہ کیا تھا۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

 

 

Advertisement

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ ترسیل کی لاگت بڑھنے پر مختلف کمپنیوں نے اپنی پروڈکٹس کے دام بھی بڑھا دیے ہیں اس ساری صورتحال میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

6 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

6 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago