اہم خبریں

پاکستانی عوام کے لیے ایک اور بڑا جھٹکا تیار، سکون صرف قبر میں ملے گا والی بات سچ ہونے کا وقت آگیا

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومت مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے۔ عوام بلبلا رہی ہے اور حکومت بے رحمی کے ساتھ اہم ضروریات زندگی کی قیمتیں بڑھانے میں مصروف ہے۔

 

تازہ خبر یہ ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاری کرلی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں میں 6.10 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سماعت کرے گی۔

Advertisement

 

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا اس درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔

 

Advertisement

پاکستان کی توانائی کی وزارت نے حال ہی میں بجلی کے نرخوں میں 1.95 روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ اسے پچھلی حکومتوں کے دور میں بھاری گردشی قرضے کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھانا پڑ رہی ہیں۔

 

حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ موجودہ حکومت کو گردشی قرضوں کا بحران ورثے میں ملا ہے جس کی وجہ سے وہ بجی کے ٹیرف بڑھانے پر مجبور ہے۔ وزرا بے بسی سے یہ بھی کہتے نظر آتے ہیں کہ حکومت کے پاس ادائیگیوں کو تیز کرنے کے لئے بجلی مہنگی کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago