اہم خبریں

آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فوکنر کے پی ایس ایل چھوڑنے کی پیچھے اصل وجہ کیا تھی؟ پی سی بی نے سب بتا دیا، بات کچھ اور ہی نکلی، پی سی بی نے بھی سخت فیصلہ کر لیا۔

لاہور ( اعتماد ٹی وی ) آسٹریلوی کھلاڑی جمیز فوکنر نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ وہ پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہے ہیں اور اس کی وجہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پاکستان کرکٹ بوڑ کا معاہدہ پورا نا کرنا اور پیسے نا دینا ہیں ۔ جبکہ ایسا کرنے پر انہوں نے پاکستانی فینز سے معذرت بھی کی اور مزید کہا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانا چاہتے تھے۔

 

 

Advertisement

 

تفصیلات کے مطابق ، پی سی بی کی طرف سے اس پر تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ:
دسمبر 2021 میں آسٹریلیوی کھلاڑی جیمز فوکر کے ایجنٹ کی طرف سے برطانیہ کے بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات دی گئی، جس میں جیمز فوکر کی فیس ٹرانسفر کرنی تھی۔

 

Advertisement

 

 

پھر جنوری 2022 میں، فوکر کے ایجنٹ نے آسٹریلیا کا آن شور بنک اکاؤنٹ دیا، جس پر انہوں نے کہا کہ ان کے پہلے اکاؤنٹ کی بجائے اس اکاؤنٹ میں پسے بھیجے جائے۔ جبکہ اس سے پہلے، 70 فیصد جیمز فوکر کی فیس پہلے دئے گئے برطانیہ کے اکاؤنٹ میں بھیج دی گئی تھی، جو کہ فوکر نے خود بھی کنفرم کی تھی۔

Advertisement

 

 

معاہدے کے مطابق، 30 فیصد باقی فیس پی ایس ایل کے مکمل ہونے کے 40 دن بعد دی جانی تھی، جو کہ اب موجودہ صورت حال کے پیش نظر دی جائے گی۔

Advertisement

 

 

ادا کی گئی رقم کے باوجود، جمیز اس بات پر مسلسل اصرار کر رہا تھا کہ وہی رقم جو برطانیہ کے اکاؤنٹ میں بھیجی گئی تھی، اتنی رقم پھر اس کے آسٹریلیا کے اکاؤنٹ میں بھیجی جائے۔ جس کا مطلب ہے کہ جیمز کو دو دفعہ فیس دی جائے۔

Advertisement

 

 

جیمز نے جمعہ کو ملتان سلطان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں نا کھیلنے کی بھی دھمکی دی تھی اگر اس کی فیس دوبارہ ادا نا کی گئی تو۔

Advertisement

 

 

اس سارے معاملے کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جیمز سے ملاقات کی گئی۔ پی سی بی کے مطابق، ملاقات میں جیمز کا رویہ قابل اعتراضات تھا، لیکن اس کے باوجود بھی پی سی بی کی طرف سے اس بات کی تسلی کی دی گئی کہ وہ میچ کھیلے اور اس کے تمام جائز مطالبے پورے کئے جائینگے۔

Advertisement

 

 

لیکن جیمز نے کھیلنے سے انکار کیا اور کہا کہ اس کے واپس جانے کی تیاری فوراً کی جائے۔

Advertisement

 

 

اس سارے معاملے میں، پی سی بی جیمز کے ایجنٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہی لیکن ان کا ایجنٹ بھی اس معاملے میں افسردہ اور شرمندہ تھا۔

Advertisement

 

 

ہفتے والے دن جانے سے پہلے، فوکنر کی طرف سے ہوٹل میں موجودہ چیزوں کو نقصان پہنچایا گیا، جس کی ہوٹل انتظامہ کو قیمت ادا کی گئی۔

Advertisement

 

جبکہ اس کے بعد، پی سی بی کو ایمیگریشن کیطرف سے بھی شکایات موصول ہوئی کہ جیمز نے ان سے بدتمیزی کی ۔

 

Advertisement

 

اس سارے میں معاملے کے پیش نظر ، پی سی بی کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ جمیز فوکنر کے اس رویے اور معاہدے کی پاسداری نا کرنے کے ساتھ پی سی بی اور پی ایس ایل کی ناموس کو نقصان پہچانے کی کوشش کی وجہ سے اب آئندہ سے اس کو پی ایس ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

6 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

6 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

6 months ago