پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی دو الگ الگ جماعتیں ہیں۔
کراچی میں ہفتہ 19 فروری کو اسپیکرآغاسراج درانی نے نیب کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صوبائی اسمبلی کا اسپیکر قائم مقام گورنر بھی ہوتاہے،اسپیکر کے گھرکوسب جیل قراردینا آئین میں موجود ہے۔
آغاسراج کا کہنا تھا کہ ملک میں دن بہ دن مہنگائی ہورہی ہےجس سےعوام پریشان ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔
سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے متعلق انھوں نے کہا کہ اسمبلی کے باہراحتجاج کرنے والوں کے خلاف ایکشن نہیں لوں گا، تاہم احتجاج کرنے والے عدالت جائیں،وہاںسےریلیف ملتاہے، اسمبلی کے باہر احتجاج سے عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔
یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا تھا۔ قبل ازیں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے آغا سراج درانی کی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ گھنٹوں بعد جب وہ باہر آئے تو نیب راولپنڈی کے حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More