جعلی خبروں اور نفرت انگیز مواد کی بڑھتی ہوئی لہر کو روکنے کے لیے حکومت کا اہم اقدام۔ وفاقی حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔
جعلی خبریں پھیلانے اور نفرت انگیز تقاریر کرنے والے فرد کی قید میں پانچ سال تک اضافے کے علاوہ دس لاکھ روپے تک کا بھاری جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ ایکٹ قومی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
ترمیم شدہ قانون کے تحت، خلاف ورزی کرنے والوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں گے اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ فیک نیوز آرڈیننس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نافذ کیا جائے گا۔ شہریوں کو جعلی خبروں کے خلاف شکایت درج کرانے کی اجازت ہوگی، مزید برآں متعلقہ عدالت میں الیکٹرانک کرائمز کا ٹرائل 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
الیکٹرونک جرائم کا ٹرائل چھ ماہ میں مکمل نہ کرنے پر ماتحت عدالت ہائی کورٹ کے جج کو جوابدہ ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مجوزہ بل سوشل میڈیا پر بدنامی کو قابل سزا جرم بنا دے گا۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More