اہم خبریں

پاکستان مخالف پروپیگنڈا سامنے آگیا۔۔ پاکستانی صحافی بھی شامل پائے گئے

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) پیرس میں 21 فروری سے 4 مارچ تک ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس سے قبل پاکستان کیخلاف بھارت کی جعلی خبروں کی مہم ایک بار پھر سرگرم ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ یہ پروپیگنڈہ پیدا کر رہے ہیں کہ پاکستان بہت جلد ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہوگا۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی اظہار افسوس کیا گیا کہ ہمسایہ ملک پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی اور اس کو بڑھاوہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیاکہ بھارت طویل عرصے سے عالمی فورموں کو پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے اور اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے FATF جیسے عالمی اداروں کی ساکھ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین نے بھارتی دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ کر سکتا ہے۔ جنوب ایشیائی پالیسی کے ماہر مائیکل کوگلمین نے حال ہی میں کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں پر یقین نہ کریں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف جلد ہی پاکستان کو بلیک لسٹ کر دے گا۔

اس پروپیگنڈا میں کچھ حکومت مخالف صحافیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ حکومت کی خراب پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان اس بار بلیک لسٹ میں جانے والا ہے۔

اسی طرح جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے اسٹریٹجک تجزیہ کار ڈاکٹر کلاڈ راکسٹز نے کہا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی نکالے جانے کا زیادہ امکان ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago