سیاست (اعتماد ٹی وی) ترجمان حکومت پنجاب حسان خاورکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک بھر میں یکساں مقبول جماعت بن چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ گیلپ سروے میں واضح ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سروے سے ثابت ہوگیا کہ عوام کی پہلی ترجیح پی ٹی آئی ہے اور ہماری قوم پی ٹی آئی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ عوامی مزاج سے عیاں ہوگیا کہ اگلے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی معرکہ سر کرنے جارہی ہے
حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ اپوزیشن کے بار بار پروپیگنڈا کے باوجود قوم جانتی ہے کہ کپتان کی قیادت میں ہمارا ملک حقیقی ترقی کے منازل طے کررہا ہے، عوامی امنگوں کے عین مطابق پی ٹی آئی اگلا الیکشن بھی جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دورہ یو اے ای اہل پنجاب کیلئے بڑی خوشخبری لایا ہے، سردار عثمان بزدار کی کاوشوں سے دھابی گروپ پنجاب میں 60 ارب کی سرمایہ کاری کررہا ہے اور انکی قیادت میں پنجاب بغیر فوٹوشوٹ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات آعندلیب ملکر کریں ترجمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سینکڑوں ملاقاتیں کرچکی ہے مگر نکلا کچھ نہیں، قوم محظوظ ہورہی ہے کہ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے آج ذاتی مفاد کیلئے کیسے اکٹھے ہورہے ہیں، اپوزیشن کا اسٹیج ڈرامہ بری طرح فلاپ ہو رہا ہے۔، اظہار آزادی کی حدود و قیود ہوتی ہیں، کچھ لوگ آزادی اظہار رائے کا غلط استعمال کررہے ہیں۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More