اہم خبریں

سوئس بینکوں سے ڈیٹا لیک۔ دنیا بھر کے صحافیوں نے ڈیٹا حاصل کر لیا۔ فواد چوہدری نے ڈیٹا کے متعلق اہم تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (اعتماد ٹی وی) کسی بھی ملک کی ترقی کی راہ میں کرپشن اور بدعنوانی کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں بھی کرپشن اور منی لانڈرنگ سمیت بدعنوانی کے بڑے بڑے کیسز آئے روز رپورٹ ہوتے ہیں جو وطن عزیز کو آگے بڑھنے سے نہ صرف روک رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بدنامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔

 

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کو پاکستان کو درپیش بڑے مسائل میں سے قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ پاناما اور پنڈورا پیپرز کے بعد سوئس بینک سے بڑے پیمانے پر لیک سامنے آیا ہے۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان اس معاملے پر مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں اور امیر ممالک سے غریب ممالک کا استحصال بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

 

 

فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کے اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والے تمام سیاست دان اب تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اکٹھے ہورہے ہیں تاہم یہ ماضی کی طرح اب بھی شکست ہی کا منہ دیکھیں گے۔

Advertisement

 

گزشتہ روز دنیا کے مشہور ترین بینکوں میں سے ایک کریڈٹ سوئس سے ڈیٹا لیک ہوا ہے جس میں منی لانڈرنگ، بدعنوانی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث کلائنٹس کی چھپی ہوئی دولت کو بے نقاب کیا گیا ہے۔

 

Advertisement

 

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے مطابق مختلف ممالک کے صحافیوں نے لیک ہونے والے ریکارڈ حاصل کیے ہیں جن میں 18,000 سے زائد ایسے غیر ملکی صارفین کے اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جنہوں نے اپنی رقم کریڈٹ سوئس میں جمع کرائی تھی۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

3 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

3 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

3 months ago