اہم خبریں

محکمہ موسمیات نے بارش، آندھی اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا

موسم (اعتماد ٹی وی) موسم سرما رخصت ہونے کی طرف گامزن ہے تاہم اب بھی ملک کے کئی حصوں میں سردی نہ صرف برقرار ہے بلکہ اپنا رنگ بھی دکھا رہی ہے۔ اب تازہ خبر بارشوں کی آگئی ہے جس سے جاتی سردی لوٹ آئے گی۔ محکمہ موسمیات نے ملک میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں آج رات سے بارشیں شروع ہوں گی۔ آج رات سے جمعے تک اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، خانیوال سمیت بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے جبکہ پہاڑی، شمالی علاقہ جات میں آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختون خوا، بلوچستان، سندھ کے علاقوں میں آندھی سے کھڑی فصلوں اور کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

Advertisement

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر تا جمعہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، ہری پور، ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

Advertisement

 

 

منگل تا جمعہ مری، گلیات، نتھیا گلی، ناران کاغان میں برف باری متوقع ہے اور شانگلہ، نیلم ویلی، اسکردو، ہنزہ کے چند مقامات پر شدید برف باری ہو سکتی ہے، شدید برف باری والے علاقوں میں رابطہ سٹرکیں بند ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

Advertisement

Recent Posts

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب بتا دیا۔

مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More

5 months ago

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا اور کیوں دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More

5 months ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی مزید پیشگوئی

رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More

5 months ago