الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پر اعتراضات اٹھادیے۔ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے معاملے پر ای سی پی کا طویل اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس میں آئینی اور قانونی پیچیدگیاں ہیں۔
ذرائع ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم اٹارنی جنرل سے ملاقات کرے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل سے آئینی اور قانونی پیچیدگیوں پر رہنمائی لی جائے گی، اٹارنی جنرل سے ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس پر اپنا لائحہ عمل طے کرے گا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) متعارف کرانے پر 37 اعتراضات اٹھا دیے تھے جسے ایک وفاقی وزیر نے ای وی ایم کے خلاف قتل کی ایف آئی آر قرار دیا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ای سی پی نے سینیٹر تاج حیدر کی صدارت میں مسلسل دوسرے روز ملاقات کرنے والی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو پیش کیے گئے تھے۔ ایک دستاویز میں خبردار کیا گیا تھا کہ مشین میں چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے اور اس کا سافٹ وئیر آسانی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ متعارف کرانے کے دونوں منصوبوں کی مخالفت کی تھی۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More