پاکستان کا اہم مسئلہ !!64 فیصد عوام اس سے متفق۔
لاہور (اعتماد ٹی وی) پی ٹی آئی کی دور حکومت کو بہت سے مسائل درپیش ہیں۔ کرونا وبا کو وجہ بنا کر پی ٹی آئی حکومت کے ارکان ہمیشہ بیان دے کر با آسانی پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ ایسے ہی بہت سے مسئلوں میں سے ایک مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہوا ہے۔
اس مہنگائی میں 2021 سے 2022 تک اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ عوام کی برداشت جواب دے گئی ہے۔ حالیہ کئے گئے سروے سے نتیجہ حاصل کیا گیا ہے، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 64 فیصد عوام مہنگائی کے مسئلے کو اہم سمجھتی ہے اور چاہتی ہے کہ حکومت باقی مسائل سے پہلے اس مسئلے پر توجہ مرکوز کرے ۔
آپ کو بتاتے چلے کہ مشہور کمپنی گیلپ نے اس سلسلے میں عوامی سروے کیا اور اس سروے کے مطابق جولائی 2021 میں ملک کی 44 فیصد عوام مہنگائی کو اہم مسئلہ گردانتے ہوئے پریشانی کا شکار تھی۔
جس میں رواں سال میں 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔100 میں 21 فیصد عوام مہنگائی سے زیادہ بے روز گاری کو اہم مسئلہ سمجھتے ہیں اور حکمران وقت سے سوال کرتے ہیں کہ اُن نوکریوں کا کیا ہوا جو وہ کہا کرتے تھے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے دور میں بے روزگاری کو ختم کر ے گی اور نوکریاں دے کر عوامی مسائل کا سد باب کرے گی۔
عوام کا سوال کہیں وزیراعظم کا مطلب بے روزگاری ختم کرنے کے بجائے بے روز گار کو ختم کرنا تو نہیں تھا؟
100 میں سے بقیہ 7 فیصد عوام ملک میں موجودہ کرپشن کو اہم مسئلہ سمجھتی ہے ۔ ان کے خیال کے مطابق اگر تو کرپشن کم ہو گی تو ملکی خزانے میں رقم موجود ہوگی اور ملک کو قرضے نہیں لینے پڑیں گے ۔ ملکی نظام میں بہتری ہو گی تو بے روزگاری اور مہنگائی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اگر مرد و زن کو الگ الگ کیا جائے تو ملک کے 62 فیصد حضرات اور 68 فیصد خواتین نے مہنگائی کے مسئلہ کو ہر مسئلے پر فوقیت دی ہے۔
ا س کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور ادھیڑ عمر لوگوں کی کثیر تعداد نے مہنگائی کا مسئلہ ہی اہم مسئلہ بتایا ہے۔ جتنی مہنگائی زیادہ ہو گی ملک میں غلط افراد سرگرم ہو جائیں گے۔
جگہ جگہ لوٹ کھسوٹ عام ہو گی۔ ان تمام واقعات کا اثر بھی متوسط طبقے اور سفید پوش طبقے پر زیادہ ہوگا ۔
عام آدمی کا وزیر اعظم سے سوال کیا وزیر اعظم ملک سے غربت کے خاتمے کی بجائے غریبوں کو تو ختم کرنے نہیں آئے۔
عوام کے مطابق، بڑھتی مہنگائی کی اصل وجہ تیل می قیمتوں میں بے پناہ اور بے لگام اضافہ ہے، جس کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔
جبکہ بات تیل تک نہیں رکتی بلکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ کیا جا رہا ہے، جس سے عام عوام مہنگائی کے بوجھ کے نیچے دب کر رہ گئی ہے ۔
مزید کثر، حکومت کے کرپٹ ملازمین اور سیاستدان پوری کر دیتے ہیں، جس عوام سے مزید جینے کا حق چھین لیتے ہیں ۔
مجھے آج تک کبھی پیار نہیں ملا۔۔۔ کون ارشد ندیم کے دل کی شہزادی؟ سب… Read More
لوگ مشہوری کے لئے انعام کا اعلان کرتے دیتے مگر۔۔۔ ارشد ندیم کے پاٹنر کے… Read More
ارشد ندیم کے سسر نے اسے کیا تحفہ دیا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ… Read More
رواں سال مون سون کا سیزن اپنے پورے جوش کے ساتھ جا رہا ہے اور… Read More
ارشد ندیم نے اپنی ماں سے کیا وعدہ کیا تھا، ان کی والدہ نے سب… Read More
ہم سات بہن بھائی ہیں اور سارا سال گوشت نہیں کھا پاتے، عیدالاضحٰی کو ہمیں۔۔۔۔۔… Read More